مغربی بنگال SIR: درست پاسپورٹ رکھنے والے ووٹروں کو اپیلیٹ ٹریبونلز میں سماعت کے دوران نہیں ہوگی کوئی خاص دشواری
سپریم کورٹ نے جمعہ (27 نومبر 2026) کو کہا کہ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے ایسے ووٹروں کو، جن کے پاس درست ہندوستانی پاسپورٹ موجود ہیں، مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ میں دوبارہ نام شامل کرانے کے لیے اپنا موقف ثابت کرنے میں اپیلیٹ ٹریبونلز کے سامنے زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ زبانی تبصرہ اس وقت کیا گیا جب درخواست گزاروں نے 23 نومبر کے عدالتی حکم میں ترمیم کے لیے عدالت کے سامنے زبانی طور پر درخواست پیش کی۔ اس حکم کے تحت ٹریبونلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ بعض اپیلوں کی سماعت ترجیحی بنیاد پر پہلے کریں۔
مغربی بنگال SIR: درست پاسپورٹ رکھنے والے ووٹروں کو اپیلیٹ ٹریبونلز میں سماعت کے دوران نہیں ہوگی کوئی خاص دشواری...
Source: Admin