Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

علاج کے لیے اب دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں‘، مغربی بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کرنے کا بڑا اعلان: وزیر اعلیٰ

Admin
By Admin
Nov 27, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

علاج کے لیے اب دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں‘، مغربی بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کرنے کا بڑا اعلان: وزیر اعلیٰ
علاج کے لیے اب دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں‘، مغربی بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کرنے کا بڑا اعلان: وزیر اعلیٰ — November 27, 2026
علاج کے لیے اب دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں‘، مغربی بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کرنے کا بڑا اعلان: وزیر اعلیٰ
انڈال میں ایک نجی کینسر اسپتال کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری (Suvendu Adhikari) موجود تھے۔ اسی موقع پر انہوں نے ریاست کے طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔ اس کے لیے پہلے ہی فنڈ بھی مختص کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کینسر سمیت دیگر سنگین اور لاعلاج بیماریوں کی مہنگی دوائیں سستے داموں فراہم کرنے کے لیے امرت میڈیسن سینٹر بھی کھولے جائیں گے۔

اقتدار میں تبدیلی کے بعد ہی ریاستی حکومت نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ مقصد صرف ایک ہے کہ عام لوگوں کو کم خرچ میں بہتر علاج کی سہولت مل سکے۔

اس سلسلے میں اڈانی گروپ نے نیو ٹاو¿ن میں اسپتال کی تعمیر کا کام پہلے ہی شروع کر دیا ہے، جہاں غریبوں کے لیے 1000 بستروں پر مفت علاج کی سہولت رکھی جا رہی ہے۔

جمعہ کو انڈال میں ایک نجی کینسر اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ یہاں 500 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری بھی موجود تھے۔ اسی موقع پر انہوں نے بتایا کہ عام لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور مستقبل میں حکومت کے کیا منصوبے ہیں۔

اس موقع پر شوبھیندو نے کہا، ”ریاست کے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کے کیش لیس علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ساڑھے 6 کروڑ افراد آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آتے ہیں۔ جو لوگ اس اسکیم میں شامل نہیں ہیں، ان کے لیے وزیر اعلیٰ ہیلتھ اسکیم موجود ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں کی مہنگی دوائیں خریدنا غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی لیے سستے داموں دوائیں فراہم کرنے کے لیے امرت میڈیسن سینٹر کھولے جائیں گے۔ یہ مراکز تمام اسپتالوں میں قائم کیے جائیں گے۔

اس کے بعد شوبھیندو نے ترنمول حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ”پچھلی حکومت اسپتالوں میں تین وقت کے کھانے کے لیے 56 روپے 40 پیسے دیتی تھی۔ ایم ایل اے، وزیر اور ممبرانِ پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، لیکن اسپتالوں میں مریضوں کے کھانے کا بجٹ نہیں بڑھایا گیا۔ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی اس رقم کو بڑھا کر 110 روپے کر دیا ہے۔ تمام اسپتالوں میں دل کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔“

اس کے بعد انہوں نے بنگال کے لوگوں کے علاج کے لیے دوسری ریاستوں کا رخ کرنے کے رجحان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”دوسری ریاستوں کے لوگ علاج کرانے بنگال آتے ہیں، لیکن بنگال کے لوگ علاج کے لیے ویلور جا رہے ہیں۔ اس صورت حال کو بدلنا ہوگا۔“

وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ اب بنگال کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات اپنی ہی ریاست میں فراہم کی جائیں گی۔

علاج کے لیے اب دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں‘، مغربی بنگال میں مزید 4 میڈیکل کالج قائم کرنے کا بڑا اعلان: وزیر اعلیٰ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn