Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی خامی دور کر دی، جس سے ووٹروں کی ذاتی معلومات افشا ہو رہی تھیں

Admin
By Admin
Nov 27, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی خامی دور کر دی، جس سے ووٹروں کی ذاتی معلومات افشا ہو رہی تھیں
الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی خامی دور کر دی، جس سے ووٹروں کی ذاتی معلومات افشا ہو رہی تھیں — November 27, 2026
الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی خامی دور کر دی، جس سے ووٹروں کی ذاتی معلومات افشا ہو رہی تھیں
محققین کے مطابق سب سے بڑی تشویش یہ تھی کہ ریفرنس نمبر ایک خاص ترتیب سے بنائے گئے تھے، جس کی وجہ سے ہیکرز آسانی سے ان کا اندازہ لگا سکتے تھے اور خودکار طریقے سے بڑی تعداد میں معلومات ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے تھے۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن (ECI) کی ویب سائٹ میں موجود ایک سیکیورٹی خامی کو دور کر دیا گیا ہے۔ اس خامی کے باعث کچھ ووٹروں کی حساس ذاتی معلومات اور دستاویزات تک رسائی ممکن ہو رہی تھی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے اس خامی کی نشاندہی کرکے الیکشن کمیشن کو مطلع کرنے کے بعد اسے درست کیا گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ رائٹرز کی جانب سے پہلی بار سامنے لائی گئی اس سیکیورٹی خامی کا غلط استعمال کرنا انتہائی آسان ہو سکتا تھا۔
یہ سیکیورٹی مسئلہ اور اسے دور کرنے کا اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ہندوستان کی اہم ریاستوں، جن میں سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش بھی شامل ہے، میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کی متنازع مہم کے باعث عوامی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں اور سماجی کارکنوں کا الزام ہے کہ اس مہم کے نتیجے میں لاکھوں ووٹر اپنے حقِ رائے دہی سے محروم ہو گئے ہیں اور اس کا فائدہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پہنچ رہا ہے۔
تاہم، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے تمام ضابطوں کی پابندی کی ہے، جبکہ بی جے پی کا الزام ہے کہ انتخابی شکست کے بعد اپوزیشن جماعتیں ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔
رائٹرز نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا جائزہ لیا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ جب کوئی ووٹر اپنے اکاو¿نٹ میں لاگ اِن کرکے اپنے مقامی الیکٹورل آفیسر سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست کرتا تھا، تو عام براو¿زر کے ڈیولپر ٹولز میں موجود نیٹ ورک ٹیب میں آن لائن جمع کرائے گئے فارم کا ریفرنس نمبر ظاہر ہونے لگتا تھا۔ یہ فارم ووٹر کے طور پر اندراج یا اپنی معلومات میں ترمیم کے لیے جمع کرایا جاتا تھا۔
ان ریفرنس نمبروں کا استعمال کرکے فون کال بک کرنے پر نیٹ ورک کی انہی تفصیلات میں صارف کی ذاتی معلومات بھی ظاہر ہونے لگتی تھیں۔ ان میں نام، فون نمبر، ای میل، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ شامل تھا۔ یہاں تک کہ پاسپورٹ جیسی شناختی دستاویزات کی فائلوں کے راستے بھی ظاہر ہو رہے تھے، جو درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی تھیں۔
ہندوستانی سائبر سیکیورٹی محققین کرن سینی اور احراز احمد نے رائٹرز کی جانب سے سامنے لائی گئی معلومات کا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مرحلہ وار جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معلومات ویب سائٹ کی مرکزی اسکرین پر عام طور پر نظر نہیں آتی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویب سائٹ کے کوڈ میں سیکیورٹی کی خامی موجود تھی۔
محققین کے مطابق سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ تھی کہ ریفرنس نمبر ایک قابلِ پیش گوئی ترتیب کے تحت بنائے گئے تھے۔ اس کا مطلب تھا کہ ہیکرز ان نمبروں کا اندازہ لگا سکتے تھے اور خودکار طریقے سے بڑی تعداد میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی خامی دور کر دی، جس سے ووٹروں کی ذاتی معلومات افشا ہو رہی تھیں...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn