آسنسول میں فرار ہونے کی کوشش میں سائبر فراڈ کا ملزم گولی لگنے سے زخمی
جمعہ کی علی الصبح خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آسنسول جنوبی تھانے کے تحت اسماعیل علاقے میں پولیس نے ایک خصوصی آپریشن کیا اور ملزم کو اس کے خفیہ ٹھکانے سے تلاش کر لیا۔
بدھ کے روز گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا سائبر فراڈ کا ملزم پرتاپ داس مسلسل پولیس کی تلاش میں تھا۔ جمعہ کی علی الصبح خفیہ اطلاع ملنے کے بعد آسنسول جنوبی تھانے کے تحت اسماعیل علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی۔ ملزم کو اس کے خفیہ ٹھکانے سے ڈھونڈ نکالا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر فرار ہونے کے لیے اس نے اسلحے کا سہارا لیا اور پولیس پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ اس بار پولیس کی جوابی فائرنگ میں پرتاپ زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پرتاپ داس عرف پیاو سائبر فراڈ سمیت کئی دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ درگا پوجا سے قبل ہی وہ جیل سے رہا ہوا تھا۔ اس کے بعد سے وہ تقریباً غائب تھا۔
ہیر??ور تھانے کے تحت آسنسول کے اسماعیل علاقے میں پرتاپ کا خاندان ایک مکان کرائے پر لے کر رہتا تھا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ طویل عرصے سے فرار رہنے کے بعد وہ گزشتہ بدھ کو اپنے گھر واپس آیا ہے۔
اس اطلاع کے بعد آسنسول درگا پور پولیس کمشنریٹ کے اعلیٰ افسران کی قیادت میں کارروائی کی گئی۔ جیسے ہی ملزم کو اندازہ ہوا کہ پولیس نے گھر کو گھیر لیا ہے، اس نے یکے بعد دیگرے کئی راو¿نڈ فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔
اس کے بعد سے پولیس مسلسل اس کی تلاش میں مصروف تھی۔ جمعہ کی علی الصبح اطلاع ملی کہ وہ اسماعیل علاقے میں واقع اپنے خفیہ ٹھکانے پر واپس آ گیا ہے۔ اس کے فوراً بعد پولیس کی ایک بڑی ٹیم نے علاقے میں چھاپہ مارا اور گلیوں میں تلاشی مہم شروع کی۔
اسی دوران پولیس کو پرتاپ کا سراغ مل گیا۔ پولیس کے مطابق اس نے دوبارہ فرار ہونے کے لیے اسلحے کا استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن اس بار وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے اس کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد پولیس اسے اسپتال لے گئی۔
آسنسول میں فرار ہونے کی کوشش میں سائبر فراڈ کا ملزم گولی لگنے سے زخمی...
Source: Admin