Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شوبھندو حکومت ریاست کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو دے گی انعام

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

شوبھندو حکومت ریاست کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو دے گی انعام
شوبھندو حکومت ریاست کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو دے گی انعام — October 09, 2026
شوبھندو حکومت ریاست کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو دے گی انعام
مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے 78 تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمت دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تقرری سے پہلے ان کی معلومات کی تصدیق کے لیے ریاستی سکریٹریٹ نوبنّو نے ’ویریفکیشن رول‘ جاری کیا ہے۔ محکمہ امورِ نوجوانان اور کھیل کی سفارشات کی بنیاد پر ان 78 کھلاڑیوں کو سیکشن آفیسر، اپر ڈویڑن اسسٹنٹ، لوئر ڈویڑن اسسٹنٹ اور گروپ ڈی کے عہدوں پر مقرر کیا جائے گا۔
امیدواروں کو محکمہ کی ویب سائٹ سے ویریفکیشن رول ڈاو¿ن لوڈ کرکے اس کی دو کاپیاں پ±ر کرنی ہوں گی۔ اس کے ساتھ تمغے جیتنے کے سرٹیفکیٹ سمیت ضروری دستاویزات کی نقول بھی جمع کرانی ہوں گی۔ فارم اور دستاویزات کو ایک مہر بند لفافے میں رکھ کر 15 کاری دنوں کے اندر ڈاک کے ذریعے بھیجنا ہوگا یا نوبنّو کی ساتویں منزل پر واقع کمرہ نمبر 703 کے ڈراپ باکس میں جمع کرانا ہوگا۔ جو امیدوار پہلے سے سرکاری ملازمت میں ہیں، انہیں اپنے موجودہ آجر اور متعلقہ محکمے کو اس بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔
اس سے پہلے قومی کھیلوں میں بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام کے طور پر واجب الادا رقم نئی منتخب حکومت ادا کر چکی ہے۔ اب اسپورٹس کوٹے کے تحت زیر التوا سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کھیل نے ایسے 78 کھلاڑیوں کی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں 2025 میں منعقدہ آخری قومی کھیلوں میں تمغے جیتنے والوں کے ساتھ ماضی میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
سابقہ ترنمول حکومت ہی نہیں، بلکہ اس سے پہلے بائیں بازو کی حکومت کے دور میں قومی کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کئی کھلاڑیوں کو بھی موجودہ حکومت ملازمت دے رہی ہے۔ 29 اگست کو قومی یومِ کھیل کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے خود نوبنّو میں ان کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا تھا۔
ترنمول حکومت کے گزشتہ ایک دہائی کے دور میں اسپورٹس کوٹے کے تحت سرکاری ملازمتیں دینے کا عمل تقریباً بند رہا۔ اسے دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ریاست کے وزیر کھیل اندرنیل کھا نے جمعرات کو کہا، ”کھلاڑی کھیل پر توجہ مرکوز کر سکیں، اس لیے ان کی ملازمت کی ذمہ داری حکومت اٹھائے گی۔ صرف یہی نہیں، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ دہائی کے دوران بہت سے کھلاڑی بنگال چھوڑ کر دوسری ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔ حکومت انہیں واپس لانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی یقینی بنائے گی کہ آئندہ کوئی کھلاڑی بنگال چھوڑ کر نہ جائے۔“

شوبھندو حکومت ریاست کے تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کو دے گی انعام...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn