مہالیا پر ترپن سے پہلے گھاٹ تیار، ہوڑہ اور کولکاتا میں خصوصی کنٹرول روم!
رات گزرتے ہی مہالیا کا تہوار ہے۔ پتر پکش کا اختتام اور دیوی پکش کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر مذہبی روایات کے مطابق آباو¿ اجداد کی روحوں کی شانتی کے لیے ترپن کرنے کا رواج ہے۔ صبح ہونے سے پہلے ہی گنگا کے مختلف گھاٹوں پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہونے لگے گی۔ ان کی سہولت اور حفاظت کے لیے گنگا کے گھاٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی خصوصی پہل کی گئی ہے۔ کولکاتا اور ہاوڑہ میں گنگا کے گھاٹوں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کو پہلے ہی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حادثات سے بچنے کے لیے اس مرتبہ پانی میں تیرتی ہوئی بیریکیڈنگ کی جائے گی۔ کولکاتا اور ہاوڑہ کے تمام گھاٹوں کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔
تمام گھاٹوں، سیڑھیوں، پشتوں، اترنے کی جگہوں (لینڈنگ پلیٹ فارم) اور گھاٹوں تک جانے والے راستوں کی اچھی طرح صفائی یقینی بنانی ہوگی۔ گھاٹوں اور ان کے آس پاس کے پانی میں جمع کچرا، گاد، جنگلی گھاس، پھولوں کا فضلہ اور دیگر گندگی ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر گھاٹ پر کچرا ڈالنے کے لیے مناسب تعداد میں ڈسٹ بن رکھنا لازمی ہوگا۔ ترپن شروع ہونے سے لے کر ختم ہونے تک گھاٹوں کی صفائی کے لیے صفائی کارکن تعینات رہیں گے۔ ہر گھاٹ پر بایو ٹوائلٹ اور خواتین کے لیے کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے کا انتظام کیا جائے گا۔
صبح ہونے سے پہلے تک تمام گھاٹوں، سیڑھیوں، گھاٹوں تک جانے والے راستوں اور پارکنگ کی جگہوں پر مناسب روشنی کا انتظام کرنا ہوگا۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ہر اہم گھاٹ پر تربیت یافتہ غوطہ خور، سول ڈیفنس کے رضاکار، لائف جیکٹس، لائف بوائے، رسیاں اور بچاو¿ کے دیگر آلات سے لیس موٹر بوٹس تعینات رہیں گی۔ یہ کشتیاں گھاٹوں کے آس پاس پانی میں مسلسل گشت کریں گی۔ کولکاتا، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ اور نادیہ اضلاع کے گھاٹوں پر ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس بھی تعینات رہے گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے تمام اہم گھاٹوں پر ابتدائی طبی امداد کے لیے عارضی میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ایمبولینس کا بھی انتظام ہوگا۔ کولکاتا اور ہاوڑہ میونسپل کارپوریشنز، نیز پولیس کمشنریٹ کی مشترکہ پہل پر کنٹرول روم کام کریں گے۔ گھاٹوں پر تعینات نوڈل افسران مسلسل کنٹرول روم کے رابطے میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کے ہنگامی خدمات کا مرکز، جو ن???ّہ میں واقع ہے، بھی فعال رہے گا۔
مہالیا پر ترپن سے پہلے گھاٹ تیار، ہوڑہ اور کولکاتا میں خصوصی کنٹرول روم!...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments