Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریجینگر میں مسلمانوں سے متعلق ’مِتھ‘ کو بی جے پی نے توڑا

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ریجینگر میں مسلمانوں سے متعلق ’مِتھ‘ کو بی جے پی نے توڑا
ریجینگر میں مسلمانوں سے متعلق ’مِتھ‘ کو بی جے پی نے توڑا — October 09, 2026
ریجینگر میں مسلمانوں سے متعلق ’مِتھ‘ کو بی جے پی نے توڑا
نندی گرام میں کھڑے ہو کر مقامی رہنما اور وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے بی جے پی امیدوار کے لیے ایک لاکھ ووٹ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ضمنی انتخابات کی گنتی شروع ہوتے ہی ہاسیرانی رتھ تیزی سے آگے بڑھنے لگیں۔ دوپہر ایک بجنے سے پہلے ہی انہوں نے ’لاکھ کا ہدف‘ حاصل کر لیا۔ دوسری جانب مسلم اکثریتی ریجینگر میں بھی کمل کھل اٹھا۔ یہاں کوئی بھی پارٹی بی جے پی کے آس پاس نظر نہیں آ رہی۔ عوام نے ایک بار پھر ووٹوں کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ بنگال بی جے پی کو ہی چاہتا ہے۔
ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی ہونے کے باعث 6 اکتوبر کو نندی گرام اور ریجینگر میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ نندی گرام کی نشست بی جے پی کے پاس ہی رہے گی، اس میں کوئی شک نہیں تھا۔ تاہم جیت کا فرق کتنا ہوگا اور ہاسیرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، سب کی نظریں اسی پر تھیں۔
اگرچہ وزیر اعلیٰ کو شروع ہی سے ہاسیرانی اور نندی گرام کے عوام پر بھروسا تھا۔ انہوں نے دعویٰ بھی کیا تھا کہ بی جے پی امیدوار ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گی۔ شوبھیندو نے نندی گرام کے لوگوں سے بار بار کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ پہلے بھی تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
نندی گرام کے عوام نے شوبھیندو اور بی جے پی پر اپنا بھروسا برقرار رکھا۔ ووٹوں کی 14 راو¿نڈ کی گنتی کے بعد ہاسیرانی 1,15,589 ووٹوں سے آگے ہیں۔ اس طرح انہوں نے شوبھیندو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
اب تک کانگریس کے امیدوار ملن پردھان دوسرے مقام پر ہیں۔ انہیں 30,913 ووٹ ملے ہیں۔ تیسرے مقام پر سی پی آئی کے امیدوار شانتی گوپال گری ہیں، جنہیں 4,775 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ رتَبَرتا اور دیگر امیدوار مقابلے میں کہیں نظر نہیں آ رہے۔

ریجینگر میں مسلمانوں سے متعلق ’مِتھ‘ کو بی جے پی نے توڑا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn