Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آر جی کر میں کمرہ توڑنے کا حکم اگر ہیلتھ سکریٹری نے دیا تھا تو کارروائی ہوگی، ابھیّا معاملے میں اب شوبھیندو کی جانچ کے دائرے میں نارائن سوروپ؟

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

آر جی کر میں کمرہ توڑنے کا حکم اگر ہیلتھ سکریٹری نے دیا تھا تو کارروائی ہوگی، ابھیّا معاملے میں اب شوبھیندو کی جانچ کے دائرے میں نارائن سوروپ؟
آر جی کر میں کمرہ توڑنے کا حکم اگر ہیلتھ سکریٹری نے دیا تھا تو کارروائی ہوگی، ابھیّا معاملے میں اب شوبھیندو کی جانچ کے دائرے میں نارائن سوروپ؟ — October 09, 2026
آر جی کر میں کمرہ توڑنے کا حکم اگر ہیلتھ سکریٹری نے دیا تھا تو کارروائی ہوگی، ابھیّا معاملے میں اب شوبھیندو کی جانچ کے دائرے میں نارائن سوروپ؟
ابھیّا معاملے کے بعد آر جی کر اسپتال کے سیمینار ہال کے قریب واقع کمرے کو توڑنے کے معاملے پر پوری ریاست میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ اگر اس کمرے کو توڑنے کا حکم ہیلتھ سکریٹری نارائن سوروپ نگم نے دیا تھا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو آر جی کر میں اے بی وی پی کی طبی تنظیم کی آل انڈیا کانفرنس کے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے یہ بات کہی۔
آج کے پروگرام میں ابھیّا کی والدہ اور پانی ہاٹی کی رکن اسمبلی رتنا دیوناتھ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا، ”جس کمرے میں میری بیٹی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا، اس کمرے اور اس سے متصل بیت الخلا کو واقعے کے بعد راتوں رات کس کے حکم پر توڑ کر اس کی مرمت کی گئی؟ جس ہیلتھ سکریٹری کا اس حکم کے پیچھے ہاتھ تھا، وہ اب بھی اپنے عہدے پر اطمینان سے کیسے برقرار ہیں؟ اگر یہی لوگ کرسی پر بیٹھے رہیں گے تو عام لوگوں کو انصاف کیسے ملے گا؟ میری بیٹی کو صحیح انصاف ملنے کے بعد ہی محکمہ? صحت بدعنوانی سے پاک ہو سکے گا۔“
اپنی بیٹی کھونے والی رکن اسمبلی کے الزامات کے جواب میں وزیر اعلیٰ شوبھیندو نے کہا، ”یہ الزام انتہائی سنگین ہے۔ اگر واقعے کے وقت ا±س وقت کے ہیلتھ سکریٹری نے اس جگہ کو توڑنے یا شواہد مٹانے کا کوئی حکم دیا تھا اور وہ اب بھی ہیلتھ سکریٹری کے عہدے پر برقرار ہیں تو میں خود اس معاملے کی حقیقت کی جانچ کر رہا ہوں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر الزامات درست پائے گئے تو نارائن سوروپ نگم کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔“
تاہم وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آر جی کر میں مرمت اور تعمیر نو کی ذمہ داری محکمہ? تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی ہے۔ اس لیے اس بات کی بھی جانچ کی جائے گی کہ آیا محکمہ? صحت کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی کو کوئی ہدایت دی گئی تھی یا نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص قصوروار پایا گیا تو ریاستی حکومت اس کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا، ”ابھیّا معاملے میں ریاستی حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ابھیّا کو انصاف ضرور دلائیں گے۔ تلوتّما کو انصاف مل کر رہے گا۔“

آر جی کر میں کمرہ توڑنے کا حکم اگر ہیلتھ سکریٹری نے دیا تھا تو کارروائی ہوگی، ابھیّا معاملے میں اب شوبھیندو کی جانچ کے دائرے میں نارائن سوروپ؟...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn