International

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، نوعمر فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، نوعمر فلسطینی جاں بحق

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نو عمر فلسطینی جاں بحق ہو گیا ہے۔ فائرنگ سے اس نو عمر کی شہادت کا یہ واقعہ جمعہ کی رات مقبوضہ مغربی کنارے پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے بارے میں اپنا وہی روایتی بیان داغا ہے کہ اس فلسطینی بچےسے فوجیوں کو خطرہ محسوس ہوا تھا۔ اس لیے فوجیوں نے فائرنگ کی۔ رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اس شہید کیے گئے فلسطینی بچے کی شناخت کے بارے میں کہا ہے یہ پندرہ سالہ ادھم سید صالح دھمان تھا ، جسے اسرائیلی فوج نے گولی کا نشانہ بنایا اور وہ تشویش ناک حد تک زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا ' کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی رات گئے دھشیہ پناہ گزین کیمپ پیش آیا۔ یہ علاقہ بیت لحم کے جنوب میں ہے۔ اس واقعے میں ایک اور فلسطینی بھی زخمی ہوا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق فوج اس علاقے میں کارروائی کر رہی تھی کہ فلسطینیوں کی طرف سے رد عمل کا خطرہ محسوس ہوا ، اس لیے فائرنگ کی گئی کہ فلسطینی موقع سے بھاگ کر منتشر ہوجائیں۔ مغربی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی 'کے مطابق اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 1054 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ 46 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments