International

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے پر غور: وال سٹریٹ جرنل

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے پر غور: وال سٹریٹ جرنل

امریکی جریدے وال سریٹ جرنل کے مطابق پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ صدر ٹرمپ کو خطے میں عسکری طور پر زیادہ آپشنز دستیاب ہوں۔ وال سٹریٹ جرنل نے اضافی فوجیوں کی تعینات کی منصوبہ بندی سے آگاہ محکمۂ دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممکنہ اضافی فورس میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے رواں ہفتے کے آغاز پر رپورٹ کیا تھا کہ پینٹاگون ایران کے خلاف کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج کے ایلیٹ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن سے کم از کم ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور یہ تعداد خطے میں پہلے سے موجود 50 ہزار فوجی اہلکاروں کے علاوہ ہے۔ میرینز اور زمینی کارروائیاں کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات سے ان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا ہے کہ صدر ٹرمپ فوج کی تعیناتی کے ذریعے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے یا ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے اہم جزیرے خارگ پر قبضے کے لیے محدود زمینی کارروائی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی زمینی افواج یقینی طور پر خارگ پر قبضہ اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنا سکتی ہے لیکن اس کے بدلے میں امریکی جانیں جا سکتی ہے اور بھاری رقم جو ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں سے حاصل ہوتی ہے۔ سابق ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع اور اب واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسیٹیوٹ سے منسک مائیک میلوری کے مطابق ’ہاں ہم یہ کر سکتے ہیں لیکن سوال یہ نہیں بلکہ یہ کہ کیا ہمیں یہ کرنا چاہیے؟سفارت کاری اور مذاکرات صرف اس صورت میں کام کرتے ہیں جب دونوں فریق سمجھوتہ کرنے پر آمادہ ہوں۔‘ خیال رہے کہ جمعرات کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران تقریباً چار ہفتوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے، جو کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان سے متصادم ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے لیکن تنازع کم کرنے کے لیے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments