تل ابیب : اسرائیل میں آسمان پر کوؤں کے جھنڈ کے جھنڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، صارفین نےاس منظرکومکمل تباہی کی علامت قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے عظیم الشان جھنڈ منڈلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ خوف و ہراس کے اس ماحول میں جہاں زمین پر جنگی بادل چھائے ہیں، وہیں آسمان پر پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو صارفین ‘تباہی کی علامت’ قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بحث کے دوران قدیم رومی روایات کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ تاریخ کے مطابق قدیم رومیوں کا ماننا تھا کہ پرندوں کا غیر معمولی انداز میں اڑنا یا جھنڈ بنانا ‘سلطنتوں کے زوال’ اور بڑی سیاسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔ حالیہ میزائل حملوں کے تناظر میں بعض حلقے ان کوؤں کو ایک ‘قدرتی انتباہ’ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو آنے والے بڑے بحران کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ عسکری ٹکراؤ نے عوام میں پہلے ہی شدید بے چینی پیدا کر رکھی ہے۔ تل ابیب کے شہریوں کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی گھن گرج کے بعد آسمان پر ہزاروں کوؤں کا کالے بادلوں کی طرح چھا جانا کسی خوفناک فلم کے منظر سے کم نہیں، جس نے نفسیاتی طور پر تباہی کے خوف کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی حالات، دھماکوں کی آوازیں یا شہری ماحول میں ہونے والی اچانک تبدیلیاں پرندوں کو ہجرت یا جھنڈ بنانے پر مجبور کر سکتی ہیں اور جھنڈ کی یہ تشکیل خوراک کی عدم دستیابی یا کسی محفوظ پناہ گاہ کی تلاش کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع