شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے منگل کو کہا ہے کہ ملک کے رہنما کِم جونگ اُن نے بحری جہاز سے داغے جانے والے سٹریٹیجک کروز میزائلز اور طیارہ شکن میزائلوں کے نئے تجربات کی نگرانی کی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (سی این اے) کا کہنا ہے کہ یہ تجربات اتوار کو ہوئے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جو حالیہ کچھ عرصے میں کیے گئے۔ کے سی این اے کا کہنا ہے کہ تجربات کے دوران دو سٹریٹیجک کروز میزائلوں نے سات ہزار 900 سیکنڈ یا دو گھنٹے سے زیادہ تک پرواز کی جبکہ جنگی جہاز شکن میزائل نے تقریباً دو ہزار سیکنڈ یعنی 33 منٹ تک پرواز کی۔ کورین نیوز ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میزائل نے کوریا کے مغربی سمندر کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے درستی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ تجربات چوئے ہایون نام کے بحری جہاز سے کیے گئے جو کہ شمالی کوریا کے اہم سمندری ہتھیاروں میں سے ایک ہے اور پانچ ہزار ٹن سے زائد وزن رکھنے والا دوسرے جنگی ساز و سامان سے بھی لیس ہے۔ رپورٹ کے مطابق کِم جونگ اُن ملک کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں جہاز سے لانچ کیے گئے میزائل کی ابتدائی پرواز نظر آ رہی ہے اور اس کی دم پر نارنجی رنگ کی روشنی بھی دکھائی دیتی ہے۔ اسی طرح ایک اور تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کِم جونگ اُن دور سے ٹیسٹ فائر کو دیکھ رہے ہیں جبکہ بحریہ کے اہلکار بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کِم جونگ اُن کو منگل کے روز تباہ کن ہتھیاروں کے حوالے سے دوسرے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس کو انہوں نے ایک اقدام قرار دیا۔ کِم جونگ اُن نے فوج کی تیاری اور سٹریٹیجک مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانا ’سب سے اہم اور ترجیحی‘ کام ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی