Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

چھٹھ پوجا کے معائنے کے لیے پہنچیں تو این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ کو سننے پڑے ’چور چور‘ کے نعرے

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

چھٹھ پوجا کے معائنے کے لیے پہنچیں تو این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ کو سننے پڑے ’چور چور‘ کے نعرے
چھٹھ پوجا کے معائنے کے لیے پہنچیں تو این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ کو سننے پڑے ’چور چور‘ کے نعرے — November 16, 2026
چھٹھ پوجا کے معائنے کے لیے پہنچیں تو این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ کو سننے پڑے ’چور چور‘ کے نعرے
چھٹھ پوجا کے انتظامات کا معائنہ کرنے پہنچیں رکن پارلیمنٹ مالا رائے کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹالی گنج میں مظاہرین کے ایک گروپ نے انہیں گھیر کر ’چور چور‘ کے نعرے لگائے۔ تاہم مالا موقع پر ہی ڈٹی رہیں۔ انہوں نے واضح کردیا کہ وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گی۔ رکن پارلیمنٹ نے علاقے میں زمین پر قبضے کی سیاست ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔
2026 کے اسمبلی انتخابات کے بعد مالا نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر این سی پی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ یہ جماعت بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی اتحادی ہے۔
مظاہرین کے ایک حصے کا کہنا ہے کہ چھٹھ پوجا کی تیاریاں پ±رامن طریقے سے جاری تھیں، لیکن مالا وہاں پہنچ کر رکاوٹ ڈالنے لگیں۔ ایک میدان میں مصنوعی تالاب بنا کر چھٹھ پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مالا کے وہاں پہنچتے ہی ان کے خلاف احتجاج تیز ہوگیا۔ کئی لوگوں نے ’چور چور‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ علاقے کے پرانے بی جے پی کارکن ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ جب مالا ترنمول کانگریس میں تھیں، اس وقت انہوں نے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے ان پر ظلم کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔
مالا نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ وہ 88 نمبر وارڈ کی کونسلر رہ چکی ہیں۔ ہر سال اپنے وارڈ کے 17 نمبر میدان میں چھٹھ پوجا کے انتظامات کا معائنہ کرنے جاتی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سرکاری میدان میں ہر کوئی آسکتا ہے۔ وہ بھی پوجا کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خلاف کسی تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مالا نے کہا، ”مجھے نہیں معلوم کہ احتجاج کیوں کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ یا میونسپل کارپوریشن کو بھی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ لیکن میں نے کبھی ناانصافی یا ظلم کی سیاست نہیں کی۔ علاقے کے لوگ یہ بات جانتے ہیں۔ اس میدان پر قبضہ کیا جا رہا تھا۔ ہم نے اسے قبضے سے بچایا ہے۔ اب علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔“
مالا کسی مخصوص سیاسی جماعت کا نام نہیں لینا چاہتیں۔ ان کے مطابق، ”ان لوگوں نے میدان کو اپنی آبائی جائیداد سمجھ لیا ہے۔ یہ سرکاری میدان ہے اور یہاں ہر کوئی آسکتا ہے۔ کون چور ہے اور کون شریف، اس کی پوری خبر وزیر اعلیٰ کو ہے۔ اس علاقے میں پہلے کبھی اس طرح کی بدامنی نہیں ہوتی تھی۔ 4 مئی کے بعد سے یہ سب شروع ہوا ہے۔“مظاہرین کے الزامات کے بارے میں سوال کیے جانے پر مالا نے جوابی سوال کیا کہ کیا اس سلسلے میں تھانے میں کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے؟انہوں نے کہا، ”کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے میرے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔“

چھٹھ پوجا کے معائنے کے لیے پہنچیں تو این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ کو سننے پڑے ’چور چور‘ کے نعرے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn