Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہندو علاقے میں مسلمانوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی، تنازع پھیلتے ہی سائن بورڈ ہٹا دیا گیا

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ہندو علاقے میں مسلمانوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی، تنازع پھیلتے ہی سائن بورڈ ہٹا دیا گیا
ہندو علاقے میں مسلمانوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی، تنازع پھیلتے ہی سائن بورڈ ہٹا دیا گیا — November 16, 2026
ہندو علاقے میں مسلمانوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی، تنازع پھیلتے ہی سائن بورڈ ہٹا دیا گیا
ہندو اکثریتی علاقے میں مسلم برادری کے لوگوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح کی مذہبی پابندیاں عائد کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے قومی شاہراہ کے کنارے ایک سائن بورڈ نصب کیا تھا۔ اس بورڈ کو لے کر ہی تنازعہ شروع ہو گیا۔ اس معاملے میں اپوزیشن کے نشانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کو آنا پڑا۔ تاہم مقامی بی جے پی قیادت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ اس واقعے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں تک کہ مقامی پولیس انتظامیہ کی مداخلت کے بعد بی جے پی رہنماو¿ں نے متنازعہ سائن بورڈ بھی ہٹا دیا۔ اس واقعے کے بعد مشرقی بردوان کے آو¿س گرام اور منگل کوٹ کی سرحد سے متصل گووندپور اور رگھوناتھ پور علاقوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔
بردوان-سیوڑی 114 نمبر قومی شاہراہ پر گوسکرا سے بولپور جاتے ہوئے ایک طرف آو¿س گرام کا گووندپور اور دوسری طرف منگل کوٹ کا رگھوناتھ پور واقع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کیشَوپور بس اسٹینڈ سے شِو باٹی گاو¿ں کے موڑ تک تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کے دونوں جانب زمین کی کافی مانگ ہے۔ کاروباری مقاصد کے لیے کئی لوگوں نے وہاں زمین خریدی ہے۔ بعض زمینوں پر پہلے ہی مکانات اور تجارتی عمارتیں بھی تعمیر ہو چکی ہیں۔
مقامی لوگوں کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں ہندو اکثریتی گاو¿ں میں گزشتہ تقریباً دس سال سے دوسرے علاقوں سے آنے والے مسلم برادری کے تاجر مہنگی قیمتوں پر زمین خرید رہے ہیں۔ الزام ہے کہ اسی رجحان کو روکنے کے لیے ہفتہ کی رات چند مقامی باشندوں نے سڑک کے کنارے ایک سائن بورڈ نصب کر دیا۔ اس پر لکھا تھا، ”ہندوو¿ں کی زمین اور جگہ کسی مسلمان کو فروخت نہیں کی جا سکتی۔ پہلے سے خریدی گئی زمین اور جگہ پر مسلمانوں کو مکان اور دکان بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔“

بورڈ کے نیچے ”ہندو اتحاد زندہ باد“ لکھا تھا۔ دستخط میں ”گووندپور اور رگھوناتھ پور کے گاو¿ں والے“ درج تھا۔

اتوار کی صبح یہ معاملہ سامنے آتے ہی تنازعہ شروع ہو گیا۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم بی جے پی کے آو¿س گرام نمبر 4 منڈل صدر سودیپ مکھوپادھیائے نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پارٹی کا کوئی فیصلہ نہیں تھا بلکہ گاو¿ں والوں کے ایک طبقے نے آپس میں بات چیت کے بعد یہ سائن بورڈ لگایا تھا، کیونکہ یہ مسئلہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے۔

بی جے پی رہنما کے مطابق، یہ ہندو اکثریتی علاقہ ہے۔ خاص طور پر کاسیم نگر، نوتون ہاٹ، منگل کوٹ وغیرہ علاقوں سے دوسری برادری کے تاجر آکر یہاں کی زمینیں خرید رہے ہیں۔ مقامی گاو¿ں والوں کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں اس کی وجہ سے دونوں برادریوں کے درمیان پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ سودیپ کا دعویٰ ہے، ”حالانکہ میں نے گاو¿ں والوں سے کہا تھا کہ فی الحال ایسی کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شاید کسی کے اکسانے پر چند لوگوں نے مل کر سائن بورڈ لگا دیا تھا۔“

سودیپ کے الفاظ میں، ”ہم نہیں چاہتے کہ دونوں برادریوں کے درمیان دوستانہ تعلقات متاثر ہوں۔“

دوسری جانب پولیس کو بھی اس طرح کے سائن بورڈ کی اطلاع مل گئی تھی۔ پولیس نے مقامی بی جے پی قیادت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی۔ اس کے بعد سودیپ پارٹی کے چند کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور سائن بورڈ کو ہٹا دیا۔

ہندو علاقے میں مسلمانوں کو زمین فروخت نہیں کی جا سکتی، تنازع پھیلتے ہی سائن بورڈ ہٹا دیا گیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn