جنیوا(26 مارچ 2026): اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے خلیجی ممالک اور اردن کی درخواست پر منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد کی حمایت 100 سے زائد ممالک نے کی ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت خارجہ نے اس موقع پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یو اے ای نے خاص طور پر ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ یہ حملے ان ممالک پر کیے گئے جو کسی تنازع کا حصہ نہیں تھے۔ یو اے ای وزارت خارجہ نے قرارداد میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہازرانی کے عمل میں مداخلت کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس کشیدگی سے عالمی تجارت، توانائی کا تحفظ اور رسد کا نظام (سپلائی چین) متاثر ہو رہا ہے، متاثرہ ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے اور اشتعال انگیزی بند کرے اور متاثرین کو فوری و مکمل معاوضہ ادا کرے، سیاسی مبصرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ملکوں کی جانب سے قرارداد کی حمایت ایران پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی سفارتی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع