سری نگر، 5 دسمبر : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں ملک کی تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کانگریس کی کسی حد تک ناکامی ہے لیکن انڈیا الائنس کی ہار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ان کا کہنا تھا: بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے'۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 118 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار پر فاتح خوانی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'بی جے پی کی تین ریاستوں کے انتخابات میں جیت انڈیا الائنس کی ناکامی نہیں ہے یہ کسی حد تک کانگریس کامیبا نہیں ہوا ہے'۔ان کا کہنا تھا: ' یہ انتخابات الائنس کے طور پر نہیں لڑے گئے تھے بلکہ الائنس کی تمام پارٹیوں کانگریس، بی ایس پی، اپنی پارٹی نے اپنے طور انتخابات میں حصہ لیا تھا'۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی جب ریاستی انتخابات میں ہارتی ہے تو کہتی ہے کہ اس سے مرکزی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور جب جیت حاصل کرتی ہے تو کہتی ہے کہ یہ مودی صاحب اور مرکز کی جیت ہے۔انہوں نے کہا: 'تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت سیمی فائنل ہے یا نہیں اس کا اندازہ پانچ برس پہلے انتخابات سے لگایا جا سکتا ہے جب کانگریس نے بھی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابات جیتے تھے لیکن پھر پارلیمانی الیکشن ہارے تھے'۔ ایک سوال کہ بی جے پی کے مطابق جموں وکشمیر کا اگلا چیف منسٹر بی جے پی کا ہی ہوگا، کے جواب میں ان کا کہنا تھا: 'چیف منسٹر تب بنتا ہے جب الیکشن ہوتے ہیں بی جے پی الیکشن کرنے کے موڈ میں ہے نہ ان کو ہمت ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کو بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑے گا'۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ بی جے پی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے۔انہوں نے کہا: 'وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں تین سیٹیں مخصوص رکھنے کے متعلق ایک بل متعارف کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان سیٹوں کا انتخاب کرے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کو یہاں زیادہ سیٹیں حاصل نہیں ہونے والی ہے'۔ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: 'ہم سب یہاں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی توقع کرتے ہیں لیکن ہمارے توقع کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا'۔ حالیہ انتخابی نتائج کے حوالے سے کانگریس کا عدالت عظمیٰ کا دروزاہ کھٹکھٹانے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا: 'انتخابات ایسے ہی ہوتے ہیں کچھ یہرتے ہیں تو کچھ جیت جاتے ہیں، الیکشن سے صرف اس وقت مطمئن نہیں ہونا ہے جب جیت حاصل کی جائے بلکہ ہار بھی تسلیم کی جانی چاہئے'انہوں نے کہا: 'کچھ لوگوں نے نوشتہ دیوار پہلی ہی پڑھا تھا ایک رکن پارلیمان نے مجھے دو ماہ قبل ہی کہا تھا کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی جیتے گی میں نے اس وقت ہنسا تھا'۔
Source: uni news
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت
جموں و کشمیر:پاکستانی فوج کی ایل او سی پر چار مقامات پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے