International

تین روزہ جنگ بندی ختم: روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تین روزہ جنگ بندی ختم: روس کا یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے۔ دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے رات بھر میں 200 سے زائد ڈرون حملے کیے، جن میں سے 192 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔ یوکرین کے وزیرِ خارجہ کے مطابق کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی، لیکن ماسکو نے اس کے بجائے حملے شدید کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، رہائشی عمارتوں، توانائی تنصیبات اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments