امریکا اور ایران میں جنگ بندی، معاہدہ طے پانے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عبوری معاہدے پر پہنچنے کے بعد پیر کو عالمی منڈیوں میں تیزی آگئی، جس سے توانائی کی سپلائی، افراط زر اور شرح سود پر مزید دباؤ کے خطرے سے متعلق خدشات کم ہوئے۔ اس بڑے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس سے تیل کی قیمتیں گرِ گئیں اور سونا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ بٹ کوائن تقریباً دو ہفتوں میں اپنی بلند ترین سطح پر چڑھ گیا اور عالمی ایکوئٹی آگے بڑھی۔ معاہدے کا علان ہوتے ہی تیل نے فوری ردعمل دیکھا، برینٹ کروڈ کی قیمت 5.3 فیصد تک گر کر 83 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ مختصر طور پر 80 ڈالر سے نیچے گر گیا۔ اس کے برعکس یواےای میں سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھر لی۔ اتوار کو 508.50 درہم کے مقابلے پیر کو شام 4 بجے 24 قیراط سونا 522.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا۔ 22 قیراط کی قسم 470.75 درہم سے بڑھ کر 484 درہم فی گرام ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 4 ہزار 327 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 509 روپے ہو گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کا رخ کرنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع