International

تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے

تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اکثر توجہ جنگی طاقت پر ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے۔ اگر خلیج فارس یا آبنائے ہرمز کو ہائی رسک قرار دے دیا جائے تو جہاز مالکان کے لیے انشورنس کی لاگت اچانک کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور بعض صورتوں میں کوریج ہی ختم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید جیو پولیٹیکل تنازعات میں مالیاتی نظام اور انشورنس مارکیٹ بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی ہے تو عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے نظام کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ لندن کی انشورنس مارکیٹ لائیڈز آف لندن سے وابستہ جوائنٹ وار کمیٹی دنیا کے مختلف سمندری راستوں کے خطرے کا تعین کرتی ہے۔ اگر یہ کمیٹی خلیج فارس یا آبنائے ہرمز کو ہائی رسک زون قرار دیدے تو عام شپنگ انشورنس مؤثر نہیں رہتی اور جہاز مالکان کو جنگی خطرے کی اضافی انشورنس یعنی وار رسک پریمیم ادا کرنا پڑتا ہے۔ امن کے حالات میں یہ پریمیم معمولی ہوتا ہے لیکن جیسے ہی کسی حملے یا کشیدگی کی خبر آتی ہے تو یہ اچانک کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ایک آئل ٹینکر کی انشورنس لاگت ہزاروں ڈالر سے بڑھ کر لاکھوں ڈالر زتک پہنچ سکتی ہے۔ اس نظام میں ایک اہم شق کینسلیشن کلاز بھی ہے جس کے تحت انشورنس کمپنیاں صرف 48 گھنٹے کے نوٹس پر اپنی کوریج ختم کر سکتی ہیں۔ یہی وہ نفسیاتی حربہ ہے جسے ایران جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کےخلاف استعمال کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف اتنا خطرہ پیدا کرنا کافی ہوتا ہے کہ انشورنس کمپنیوں کا رسک بڑھ جائے اور ایسا ہی ہوا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments