International

طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ٹرمپ

طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ لاپتہ عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا کیا اقدام کرے گا؟ واضح رہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوف ناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔ پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں۔ ایران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔ امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا تاہم یہ لینڈ کرگئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments