International

ٹرمپ کا پوپ لیو کو سخت پیغام، ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے پر زور

ٹرمپ کا پوپ لیو کو سخت پیغام، ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کے ساتھ جاری لفظی تنازع کے دوران ایک بار پھر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے، امریکا واپس آ چکا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 2 روز قبل ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم پر کمزور اور خارجہ پالیسی میں ناکام قرار دیا تھا۔ ٹرمپ کے یہ ریمارکس اس وقت آئے جب پوپ لیو جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کی تھی۔ پوپ لیو نے ٹرمپ کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ مجھے ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں اور میں جنگ کی ہولناکیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments