International

ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لاؤ یا جیل جاؤ: ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لاؤ یا جیل جاؤ: ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 15 لڑاکا طیارے کے ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خبر لیک کرنے والے شخص کو تلاش کرے گی اور متعلقہ میڈیا ادارے سے ذرائع کی شناخت مانگی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خبر شائع ہونے سے پہلے ایران کو معلوم نہیں تھا کہ ایک امریکی فضائی اہلکار لاپتہ ہے لیکن معلومات لیک ہونے کے بعد صورتِ حال پیچیدہ ہو گئی، اس انکشاف نے ریسکیو آپریشن کو مزید خطرناک بنا دیا۔ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام میڈیا ادارے سے کہیں گے کہ قومی سلامتی کے پیشِ نظر خبر کا ذریعہ ظاہر کیا جائے، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی اور جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خبر سامنے آنے کے بعد ایران نے لاپتہ پائلٹ کی گرفتاری پر بڑے انعام کا اعلان بھی کیا تھا جس سے امدادی کارروائی مزید مشکل ہو گئی۔ واضح رہے کہ امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارہ گزشتہ جمعے کو جنوب مغربی ایران میں مار گرایا گیا تھا جس کے بعد طیارے میں سوار دونوں عملے کے افراد نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی، ایک پائلٹ کو فوری طور پر بچا لیا گیا تھا جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش کئی گھنٹے جاری رہی۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق نیوی سیل ٹیم 6 کے کمانڈوز نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو بازیاب کروایا، آپریشن کے دوران امریکی فضائیہ نے ایرانی عوام کو دور رکھنے کے لیے فضائی حملے بھی کیے۔ سی آئی اے نے اہلکار کی تلاش کے دوران دھوکا دہی پر مبنی معلومات بھی پھیلائیں تاکہ ایرانی فورسز کو گمراہ کیا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments