امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، اس لیے 5 گھنٹے بعد ختم ہونے والی ڈیڈلائن کو ممکنہ طور پر بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی ہے، ایران کی موجودہ قیادت مختلف، اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے۔ دوسری جانب ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی ایران کے ریلوے ٹریکس اور پلوں پر اسرائیل نے بم باری بھی کی ہے جبکہ امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے پر حملہ کیا ہے۔ ایران نے بھی خبردار کردیا کہ امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو جواب خطے کے باہر دیا جائے گا، آبنائے ہُرمُز کے ساتھ ساتھ بحیرۂ احمر میں باب المندب بھی بند ہوگا۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کی تردید کردی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع