امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ہدف تنقید بنالیا۔ اطالوی اخبار کو فون پر دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے جارجیا میلونی نے مجھے دھچکا پہنچایا ہے۔ جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے پوپ لیو کے بارے میں تبصرے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا میرے تبصرے نہیں، جارجیا میلونی خود ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراصل میلونی کو فکر نہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں یا نہ ہوں، اطالوی وزیراعظم کویہ بھی فکر نہیں کہ ایران کو اگر موقع ملے تو وہ دو منٹ میں اٹلی کو تباہ کردے گا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اطالوی وزیراعظم نے انہیں دھچکا پہنچایا ہے، وہ سمجھتے تھے کہ میلونی بہادر خاتون ہیں، لیکن وہ غلط تھے۔ دوران انٹرویو ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں ایران کے ایٹمی خطرے کا کوئی علم ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوپ کو جنگوں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ پوپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے؟
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی