International

اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ہم انھیں استعمال کریں گے، ٹرمپ کا انتباہ

اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ہم انھیں استعمال کریں گے، ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اپنے بحری جہازوں کو بہترین ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو انھیں استعمال کریں گے۔ جمعے کے روز نیویارک پوسٹ کو دِیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں 24 گھنٹوں میں اس سے متعلق معلوم ہو جائے گا۔‘ صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنے جہازوں پر بہترین ہتھیار لاد رہے ہیں، یہاں تک کہ اس سے بھی بہترین سطح کے ہتھیار جو ہم مکمل تباہی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہمارا معاہدہ نہ ہوا تو پھر ہم ان ہتھیاروں کو استعمال کریں گے اور بہت موثر طریقے سے استعمال کریں گے۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ ایرانی ایسے لوگ ہیں جنھیں آپ ’نہیں جانتے کہ وہ سچ کہتے ہیں یا نہیں۔‘ بعدازاں ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ’ایرانیوں کے زندہ رہنے کی واحد وجہ مذاکرات کرنا ہے۔‘ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ایرانیوں کے پاس بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر مختصر وقت کے لیے بھتہ وصولی کے علاوہ کوئی کارڈ نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments