International

ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے: ٹرمپ

ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اختتام کے بہت قریب ہے، جبکہ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ 2 ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے کے دوران کشیدگی میں کمی کے بعد اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جی ہاں! میں اسے اختتام کے بہت قریب سمجھتا ہوں۔ امریکی صدر نے کہا کہ تہران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران سے نکل بھی جائیں تو ایران کو تعمیرِ نو میں 20 سال لگ جائیں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہونے کا واضح اشارہ دیا تھا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اس کی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments