ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 17 سال کے حملہ آور نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی۔ ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مرسین صوبے کے ضلع ترسوس میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح نوجوان نے پہلے ایک ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ریسٹورنٹ کا مالک اور ایک ملازم موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے مزید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک چرواہا اور ایک ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اور حملے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ