International

تہران میں دھماکے، کرگ پل تباہ، اسرائیل کے کئی علاقوں میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے نقصان

تہران میں دھماکے، کرگ پل تباہ، اسرائیل کے کئی علاقوں میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے نقصان

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تل ابیب کے بڑے علاقے میں کئی مقامات پر میزائلوں کے گرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسرائیل کے ’’ چینل 13 ‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ دفاعی نظام نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے لبنان سے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد شمالی اسرائیل کے علاقے مسغاف عام میں سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے بیت شیمش کے علاقے اور مقبوضہ بیت المقدس کے قرب و جوار میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے کی ابتدائی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں رات بھر شدید حملے جاری رہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور ذرائع ابلاغ نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مغربی تہران، ملارد، پارچین، کرج، مہرشہر، شہریار، بندرعباس، بہبہان، برازجان اور بوشہر میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔ اسی طرح تبریز، شیراز اور قم میں بھی دھماکوں اور حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے ان حملوں کے دائرہ کار اور اہداف سے متعلق مزید معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ ایران کے خلاف جنگ کے 34 ویں دن تہران بھر میں زور دار دھماکے ہوئے جس سے دارالحکومت کی عمارتیں لرز گئیں اور کرگ شہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ امریکی صدر صدر ٹرمپ نے "بی ون" پل کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments