International

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکا و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہو گی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکا و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہو گی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق کہا ہے کہ تہران واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور جو بھی ڈیل طے پائے گی وہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہیں سمجھیں گے کہ سیاسی مخالفت کے باعث میرے لیے اپنا کام صحیح طریقے سے کرنا اور مذاکرات کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض لوگ ایران سے متعلق اقدامات پر منفی تبصرے کر رہے ہیں، تاہم مجھے یقین ہے کہ معاملات کا انجام مثبت ہو گا، بس سکون سے بیٹھیں اور انتظار کریں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینل نے غلط دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ ایران معاہدے میں جوہری پروگرام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور اس کے بعد دستاویز میں جوہری معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اور سخت شرائط بیان کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بڑا حصہ دراصل جوہری معاملات ہی پر مشتمل ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں سی این این کو ہدف بناتے ہوئے اس کی رپورٹنگ پر سوالات اٹھائے اور یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ نئی ملکیت کے تحت یہ ادارہ مستقبل میں کس طرح کام کرتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments