International

تہران: امریکی و اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 23 افراد شہید، ایران کے اسرائیل میں حیفہ پر میزائل حملے

تہران: امریکی و اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 23 افراد شہید، ایران کے اسرائیل میں حیفہ پر میزائل حملے

ایران کے صوبہ تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق شہادتیں بہارستان کاؤنٹی کے ایک رہائشی علاقے پر حملے کے دوران ہوئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہر قم میں رہائشی علاقے پر حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ شہر بندر لنگہ پر امریکی اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے باعث وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ ادھر شمالی اسرائیلی شہر حیفہ پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملے میں 10 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مختلف عمارتوں اور سڑکوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ 1 گاڑی میں آگ لگنے کی بھی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیفہ میں ہونے والے حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments