National

طوفان میچانگ کمزور ہو کر ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گیا

طوفان میچانگ کمزور ہو کر ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گیا

حیدرآباد۔6دسمبر:طوفان میچانگ کمزور ہو کر ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تلنگانہ کے شمال مشرق میں کھمم سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ مرکوز ہے۔ اس کے شمال کی طرف مزید پیش قدمی اور کم دباؤ کے طور پر کمزور ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی آندھرا، رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں درمیان شدید بارش ہوگی۔ کھمم ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران طوفان کے اثر کی وجہ سے، اے پی کے کئی حصوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ این ٹی آر ضلع کے نندی گاما منڈل میں ندیوں کی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ کئی مقامات پر ٹریفک رک گئی ہے۔ سیلابی پانی فصلوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے کسان پریشان ہیں۔ این ٹی آر ضلع کے تروور میں آبی ذخائر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔کاکناڈاضلع کے تونی اور کوتانندور منڈلوں میں شدید بارش ہوئی۔کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی اور آر ٹی سی بسیں بھی رک گئی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مشرقی گوداوری ضلع میں ملاگاپوڈی بالارام پورم کے درمیان سڑک پر بھاری سیلابی پانی آگیا۔ راوتلا پوڈی منڈل کے کئی دیہاتوں میں دھان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ الوری سیتاراما راجو ضلع میں تقریباً 50 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments