حیدرآبادیکم اکتوبر(: نواسہ کو مدرسہ کی تعطیلات کے بعد اسے اپنے افراد خاندان کے ساتھ واپس لانے کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5افرادجاں بحق اوردیگرتین شدیدزخمی ہوگئے جن میں دونابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ کل شب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے میکلاگنڈی کے قریب اُس و قت پیش آیا جب سوزوکی پک اپ گاڑی توازن کھوجانے کے نتیجہ میں ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔حادثہ اتناخطرناک تھاکہ ددافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بقیہ تین کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہاتھا۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد جامع مسجد کے صدر عبدالمعز الدین اپنے افراد خاندان کے ساتھ اسوزو پک اپ گاڑی میں نرمل ضلع کے بھینسہ منڈل سے اپنے نواسہ کو مدرسہ کی تعطیلات پر لینے گئے تھے۔وہ عادل آباد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔جاں بحق افراد میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعز الدین،اُن کے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،13 سالہ فرید الدین اور 5 سالہ محمد علی شامل ہیں جبکہ 38 سالہ عائشہ آفرین،8 سالہ اقراء اور 10 سالہ محمد سعد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو تین 108 ایمبولینس کے ذریعہ عادل آباد رمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ لاشوں کو رمس اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
Source: uni news
کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی
جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی
آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی
شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلے گا، ایل جی نے ای ڈی کو دی منظوری
ممبئی فیری حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی
ماں نے تین بچوں کے ساتھ پھندے پر لٹک کر کی خودکشی
اب ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدان پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج نہیں کر سکیں گے: ہاتھا پائی کے بعد اوم برلا کا فیصلہ
سنبھل: 46 سال بعد کھلے قدیم مندر کا انتہائی خاموشی کے ساتھ ہوا اے ایس آئی سروے
بنگلورو۔انجینئر اتل خودکشی کیس، سپریم کورٹ نے تین ریاستوں سے جواب طلب کیا
چوٹالہ کے انتقال پر ہریانہ میں تین روزہ سوگ
حکمران یماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اڈانی، سوروس-سونیا اور امبیڈکر جیسے مسائل پر تعطل میں پھنسی ہوئی ہیں
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی,لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
بدلا پور جنسی استحصال کیس کے مقتول ملزم کے 'والدین ملزم نہیں ہیں، انھیں سزا کیوں دی جارہی ہے: بامبے ہائی کورٹ
اجمیر میں درگاہ کو مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر کل سماعت ہوگی