حیدرآبادیکم دسمبر:تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے انکاونٹرمیں 7ماونوازہلاک ہوگئے۔یہ انکاونٹراتوارکو ضلع کے ایٹر نگرم منڈل کے چلپاکا جنگلات میں پیش آیا۔مہلوکین میں ماؤسٹ ا یلندو۔نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کا کمانڈر بدرو عرف پاپنا بھی شامل ہے۔ پولیس نے تصادم کی جگہ سے آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا۔ انکاؤنٹر میں گرے ہاؤنڈز اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق، اینٹی ماؤسٹ اسکواڈ کے ساتھ مل کر، تلنگانہ گرے ہاؤنڈس نے جنگل میں مشترکہ تلاشی آپریشن انجام دیا۔ سیکورٹی فورسس کا سامنا کرنے پرماؤنوازوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے پولیس جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی۔فائرنگ کے تبادلے میں سات ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت نرسم پیٹ ایریا کمیٹی کا کمانڈر بدرو عرف پاپنا کے علاوہ ایگولاپو ملیا عرف مادھو،دیول عرف کروناکر،جئے سنگھ،کشور، اور کامیش کے طورپر کی گئی ہے۔
Source: uni urdu news service
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی