International

تل نوف ایئر بیس اورعلاقے میں امریکی فوجی اڈوں پرایران کے ڈرون حملے

تل نوف ایئر بیس اورعلاقے میں امریکی فوجی اڈوں پرایران کے ڈرون حملے

ایران کے فوج نے اپنے ڈرون حملوں کی ایک اور لہر میں، صیہونی حکومت کی تل نوف ایئر بیس اور خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اپنے تازہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ڈرون یونٹ نے ملک کے مختلف علاقوں سے، غاصب صیہونی حکومت کی تل نوف ایئر بیس اور ازرق فضائی اڈے میں ایف 35 اور ایف 15 جنگی طیاروں کے مراکز کو تباہ کن ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ تل نوف غاصب صیہونی حکومت کی حیاتی اہمیت کی ایئر بیس ہے اور ایران کے خلاف حالیہ حملوں میں اس ایئربیس کا اہم کردار رہا ہے۔ اسی طرح ازرق ایئر بیس بھی معروف فضائی اڈہ ہے اورایران پر حملے میں حصہ لینے والے ایف 35 اور ایف 15 جنگی طیاروں کا مرکز ہے۔ دشمن کے یہ دونوں فضائی اڈے ایران کے آج کے ڈرون حملوں میں نشانہ بنے ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے اہم فوجی مراکز اور خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں پرجہاں سے ایران کے خلاف حملے کئے گئے ہیں، درجنوں تباہ کن ڈرون حملے کئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments