مسجد الحرام میں ذی الحج کے پہلے جمعہ میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ کے پیچھے لاکھوں عازمین نے نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کی امامت امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے کی۔ اس موقع پر شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔امام کعبہ نے کہا کہ ان مقدس اور بابرکت دنوں میں کیے جانے والے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔ شیخ ماہر المعیقلی نے عازمین کو تلقین کی کہ وہ مناسکِ حج کی حرمت کا خیال رکھیں اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت حج کرنا دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور حج کے منظم اور محفوظ انتظامات میں خلل ڈالتا ہے۔ اسلئے ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔ وہیں دوسری طرف مکہ مکرمہ میں سعودی حج سکیورٹی فورسز کی پریڈ منعقد ہوئی ۔ اس پریڈ میں سکیورٹی فورسز نے حج کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تیاریوں کا مظاہرہ بھی کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ہو نے والی اس پریڈ میں حج سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ