Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریاستی حکومت اصل اور نقل خواجہ سراﺅں کا پتہ لگائے گی

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ریاستی حکومت اصل اور نقل خواجہ سراﺅں کا پتہ لگائے گی
ریاستی حکومت اصل اور نقل خواجہ سراﺅں کا پتہ لگائے گی — November 21, 2026
ریاستی حکومت اصل اور نقل خواجہ سراﺅں کا پتہ لگائے گی
بنگال میں ’خواجہ سرا بریگیڈ‘ کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کے لیے ممبئی ماڈل پر عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر پہلے ہی ممبئی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے خواجہ سراو¿ں کو تعینات کر رہا ہے۔
کون اصلی ہے اور کون نقلی؟ اس الجھن کو دور کرنے کے بعد ریاستی حکومت خواجہ سراو¿ں کو گھر گھر جا کر پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے اور ٹریفک کنٹرول جیسے کاموں میں تعینات کرکے انہیں سماج کے مرکزی دھارے میں روزگار فراہم کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ سرکاری افسران بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ خواجہ سراو¿ں میں ’اصلی اور نقلی‘ کی شناخت ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی فہرست تیار کی جائے گی۔
آئندہ 10 دسمبر تک کولکاتا، ہاوڑہ اور بِدھان نگر کے تمام تھانوں کے علاقوں میں خصوصی نگرانی اور تفتیش کے ذریعے ’بھیس بدل کر رہنے والے خواجہ سراو¿ں‘ کی شناخت کے ساتھ حقیقی تیسری جنس کے افراد کی نشاندہی کرے گی پولیس۔ وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کی ہدایت پر آئندہ جنوری میں ’خواجہ سرا بریگیڈ‘ منصوبے کے تحت اسکریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کنٹرول اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے تقرری کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کام بلدیاتی امور کی وزیر اگنیمترا پال کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ریاست نے خواتین و اطفال بہبود محکمے کی پرنسپل سکریٹری مومیتا گودارا باسو کی قیادت میں ایک خصوصی اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تاہم بنگال میں ’خواجہ سرا بریگیڈ‘ منصوبے کے آغاز کے لیے ممبئی ماڈل اپنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر پہلے ہی ممبئی میں ٹریفک قوانین نافذ کرنے کے لیے خواجہ سراو¿ں کو تعینات کر رہا ہے۔
ٹریفک سگنلوں پر بھیک مانگنے کے علاوہ گھروں میں جا کر نومولود بچوں کی پیدائش پر ’استقبالیہ‘ دینے کی روایت سے وابستہ ’بھیس بدلنے والے خواجہ سرا‘ درحقیقت تیسری جنس سے تعلق نہیں رکھتے، اس حوالے سے خواجہ سرا برادری کے افراد نے حکومت کو معلومات فراہم کرتے ہوئے شکایات کی ہیں۔ حکومت نہ صرف خواجہ سراو¿ں بلکہ ٹرانس جینڈر افراد کے مسائل پر بھی غور کر رہی ہے۔
خواجہ سرا تنظیم کی اہم عہدیدار ڈاکٹر رنجیتا سنہا نے بلدیاتی امور کی وزیر اگنیمترا پال کو مخصوص معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے خواجہ سراو¿ں کا ایک گروہ بنگلہ دیش سے ریاست میں داخل ہو کر کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں جبراً وصولی کر رہا ہے۔ ’درانداز اور بھیس بدلنے والے خواجہ سراو¿ں‘ سے متعلق معلومات ملنے کے بعد وزیر نے پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ’حقیقی تیسری جنس‘ کے افراد کی شناخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ حکومت تعلیم یافتہ خواجہ سراو¿ں کو مختلف سرکاری محکموں میں بھی ملازمت دے گی۔
جمعہ کے روز خواتین و اطفال بہبود محکمے کے ذرائع کے مطابق، تھانہ وار ’حقیقی خواجہ سراو¿ں‘ کی فہرست تیار کرنے کے لیے محکمہ ٹرانس جینڈر برادری کی پرانی تنظیموں کی مدد لے رہا ہے۔ ’اسٹیٹ ٹرانس جینڈر بورڈ‘ سے متعلق اسکریننگ کمیٹی کی رکن ڈاکٹر رنجیتا سنہا نے الزام لگایا ہے، ”گزشتہ ترنمول حکومت نے تیسری جنس کے لیے کوئی مثبت منصوبہ شروع کرنا تو دور، اس سلسلے میں کوئی فیصلہ بھی نہیں لیا۔ اس کے برعکس ووٹوں کے مفاد میں بنگلہ دیشی خواجہ سراو¿ں کی حمایت کی گئی۔“
ٹریفک قوانین کی تربیت دینے سے پہلے منتخب خواجہ سراو¿ں کے لیے خصوصی تربیتی نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس کی ذمہ داری لال بازار کے ٹریفک محکمہ کو دی گئی ہے۔ چونکہ سڑکوں کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک سگنل کے دوران بھیک مانگتے وقت انہیں چلتی گاڑیوں کے درمیان سے گزر کر ڈرائیوروں تک پہنچنے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے، اس لیے انہیں ٹریفک قوانین کی تربیت دینے کے لیے ریاست میں ممبئی ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ کولکاتا، ہاوڑہ اور بِدھان نگر میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ریاستی حکومت سلی گوڑی، آسنسول اور ہلدیہ میں بھی اسے نافذ کرے گی۔

ریاستی حکومت اصل اور نقل خواجہ سراﺅں کا پتہ لگائے گی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn