Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

علی پور دوار کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے 14 اسٹال اور دو مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

علی پور دوار کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے 14 اسٹال اور دو مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ
علی پور دوار کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے 14 اسٹال اور دو مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ — November 21, 2026
علی پور دوار کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے 14 اسٹال اور دو مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ
جمعہ کی صبح علی پور دوار ضلع کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے دوران آتشزدگی سے 14 اسٹال اور دو مکانات جل کر تباہ ہوگئے۔
آگ صبح تقریباً 7 بجے مقامی آر ایس پی دفتر کی نچلی منزل پر لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ قریبی میلے تک پھیل گئی اور ایک کے بعد ایک اسٹال اس کی لپیٹ میں آتے گئے۔
میلے کے میدان سے متصل دو مکانات مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے، جبکہ دو دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ چند ہی منٹوں میں 14 اسٹال جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، آر ایس پی دفتر کے سامنے کھڑی دو موٹر سائیکلوں میں بھی آگ لگ گئی۔ خدشہ ہے کہ دونوں موٹر سائیکلوں سے پٹرول بہنے کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیل گئی۔
مقامی رہائشیوں اور اسٹال مالکان نے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ کئی اسٹال مالکان آگ بجھانے کے لیے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔
حسی مارا، جے گاو¿ں اور فالا کاٹا فائر اسٹیشنوں کی فائر بریگیڈ ٹیموں کے ساتھ حسی مارا کے ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر چھ فائر انجن استعمال کیے گئے۔
آگ پر قابو پانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ میلے کے میدان تک پہنچنے والے راستے تنگ اور بھیڑ بھاڑ والے ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
92 سال پرانا یہ مشہور میلہ 9 نومبر کو شروع ہوا تھا اور 22 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ روایت کے مطابق میلے کے بعد ہیملٹن گنج کے کئی اسٹال کوچ بہار کے مشہور راس میلے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
میلہ کمیٹی نے متاثرہ تاجروں اور رہائشیوں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کیا ہے۔
میلہ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری آلوک مترا نے کہا، ”اس میلے کی تاریخ 92 سال پرانی ہے، لیکن اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ہم اس حادثے میں نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔“
وزیر مملکت برائے داخلہ اور پہاڑی امور اور کالچینی کے رکن اسمبلی بشال لاما نے کہا کہ انہوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کے افسران سے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

علی پور دوار کے ہیملٹن گنج میں کالی پوجا میلے کے 14 اسٹال اور دو مکانات آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn