Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروفیسر کی شہ پر میڈیکل کالج میں حملہ! طلبہ کے سنسنی خیز الزامات

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروفیسر کی شہ پر میڈیکل کالج میں حملہ! طلبہ کے سنسنی خیز الزامات
بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروفیسر کی شہ پر میڈیکل کالج میں حملہ! طلبہ کے سنسنی خیز الزامات — November 21, 2026
بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروفیسر کی شہ پر میڈیکل کالج میں حملہ! طلبہ کے سنسنی خیز الزامات
درگا پوجا کے ساتویں دن چورباگان حادثے کے روز سرکاری اسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی کا معاملہ میڈیکل کالج کے آٹھ طلبہ نے اٹھایا تھا۔ اس معاملے کو لے کر سیاسی حلقوں میں زبردست بحث شروع ہوگئی تھی۔ کلکتہ میڈیکل کالج کے ان آٹھ طلبہ نے بتایا تھا کہ اسپتال میں دواو¿ں کی شدید قلت ہے۔ ڈیوٹی کے دوران پریس کانفرنس کرنے پر انہیں وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اب ان آٹھوں میڈیکل طلبہ نے مقررہ وقت کے اندر نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
طلبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چورباگان حادثے کے روز جنرل ایمرجنسی میں ان کی ڈیوٹی نہیں تھی۔ اس لیے محکمہ صحت کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران پریس کانفرنس کرنے کے جواز پر مبنی دلیل درست نہیں ہے۔ سومیہ دیپ دے، محمد محسن رضا، اروناو سنترا، آیوش جھا اور اجنکیا کمار ورما سمیت دیگر طلبہ نے جمعہ کی شام نوٹس کے جواب سے متعلق اپنا موقف پیش کیا۔
صرف یہی نہیں، طلبہ نے یہ سنسنی خیز الزام بھی لگایا ہے کہ میڈیکل کالج میں طلبہ پر اے بی وی پی کے کارکنوں کا حملہ بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کی شہ پر کیا گیا تھا۔ اس الزام کے بعد ایک بار پھر معاملے کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے۔
میڈیکل کالج میں حملے کے واقعے پر ریاست کے وزیر صحت شاردوت مکھرجی نے کہا تھا کہ 1250 طلبہ میں سے بمشکل 20 ’ذہنی ماو¿ نواز‘ شدت پسند تحریک چلا رہے ہیں۔ تاہم سومیہ دیپ دے نے بتایا کہ تحریک کی حمایت میں وہ اب تک 250 طلبہ کے دستخط جمع کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام عام طلبہ ہیں۔
جمعہ کے روز عام طلبہ نے الزام لگایا کہ میڈیکل کالج کے شعب? امراضِ نسواں کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سمراٹ چکرورتی بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کے صدر ہیں۔ طلبہ کے مطابق، انہی کی شہ پر بدھ کے روز تحریک چلا رہے طلبہ پر اے بی وی پی کے کارکنوں نے حملہ کیا۔
دوسری جانب تحریک چلانے والے طلبہ پر بھی الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ الزام ہے کہ میڈیکل کالج کے بی جے پی حامی تیسرے سال کے دو طلبہ کا سماجی بائیکاٹ کیا گیا ہے اور انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر وزیر صحت نے کہا، ”دھمکی دینے کا کلچر ختم نہیں ہوا ہے۔ وریندرکشوں کی جگہ اب نکسل لے رہے ہیں۔“
انٹرن ڈاکٹر سومیہ دیپ دے اور محمد محسن رضا نے بتایا کہ عام طلبہ پر بیرونی افراد کے حملے کے روز ان دونوں طلبہ کو مبینہ طور پر حملہ آوروں کو اکساتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تاہم طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے اور ان کے خلاف لگایا گیا یہ الزام مکمل طور پر جھوٹا ہے۔
جمعہ کے روز میڈیکل کالج میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران طلبہ نے حملے کی تصاویر بھی دکھائیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد میں سے ایک اے بی وی پی لیڈر نیل کنٹھ بھٹاچاریہ بھی ہیں۔
طلبہ پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے تحریک کے نام پر میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کی۔ تاہم طلبہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی معائنہ کیے بغیر صرف ویڈیو کی بنیاد پر سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کی میڈیکل رپورٹ تیار کی گئی، جو غیر اخلاقی عمل ہے۔

بی جے پی سے قریبی تعلق رکھنے والے پروفیسر کی شہ پر میڈیکل کالج میں حملہ! طلبہ کے سنسنی خیز الزامات...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn