Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

گیارہ ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا، امریکی صدر

Admin
By Admin
Sep 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

گیارہ ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا، امریکی صدر
گیارہ ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا، امریکی صدر — September 12, 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے پینٹاگون میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی جہاں نائن الیون دور کی قومی سلامتی مشیر کونڈو لیزا رائس بھی موجود تھیں۔

امریکا پر طیارہ حملوں کے بعد شروع کی گئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو صدر ٹرمپ نے ایران جنگ سے جوڑنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اسی لیے امریکا آج جنگ لڑرہا ہےاور ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

امریکا پر طیارہ حملوں کی پچیس ویں برسی نیویارک میں بھی منائی گئی جس میں اُس دور کے صدر جارج ڈبلیو بش اور سابق صدور جو بائیڈن، براک اوباما اور بل کلنٹن نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں موجودہ صدر ٹرمپ شریک نہیں ہوئے تاہم ان کے نائب جے ڈی وینس موجود تھے۔

گیارہ ستمبر سن دو ہزار ایک کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون اور پنسلوینیا میں طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جن میں تقریبا تین ہزار افراد مارے گئے تھے۔

ان حملوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہلاک افراد کے نام پکارے گئے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn