روس کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں ثالث نہیں ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بہت نازک اور عملی طور پر غیر متوقع ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس کو امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور دوبارہ طاقت کا استعمال شروع نہیں کیا جائے گا۔ ’ہمیں امید ہے کہ مذاکراتی عمل جاری رہے گا جس سے فوجی کارروائیوں کو روکنا ممکن ہو گا کیونکہ اس سے علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘ روسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو نے اب تک مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا نہیں کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ماسکو فریقین کو کسی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ روس متعدد مواقع پر پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم پرامن حل کی تلاش اور متعلقہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوئی بھی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی