بینکاک: تھائی لینڈ میں اسکول بس میں آگ لگ گئی جس میں 25 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں منگل کی صبح ایک اسکول بس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اسکول کے بچے اور اساتذہ بس میں سوار اپنی منزل کی جانب جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بس میں اساتذہ اور طلبہ سمیت کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے جب کہ حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ تھائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔ تھائی وزیرداخلہ کے مطابق اسکول بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق ابھی کوئی بات وثوق سے نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس حوالے سے ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔
Source: social media
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
لاہور والٹن دھماکہ کی آواز