تہران (15 جون 2026): ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران میں تاریخی سطح کا امن تصفیہ ہو گیا ہے، امریکا اور ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں اور سب کو مبارک ہو، انھوں نے کہا امریکا ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر رہا ہے، اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ انھوں نے کہا اب تیل کی ترسیل بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے اور عالمی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر لائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے دنیا بھر کے تجارتی اور مال بردار جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اورعالمی معیشت کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔ ایران نے بھی امریکا سے امن معاہدے کی تصدیق کر دی، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی پر بیان میں کہا معاہدے پر سب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا، مفاہمتی یادداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن میں ہوں گے. انھوں نے کہا معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا، ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی، ساٹھ روزہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر بات ہوگی اور جوہری معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات میں ثالث موجود رہیں گے، منجمد اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی اور جنگ کا خاتمہ ہونے پر مذاکرات ہوں گے، مذاکراتی عمل میں پابندیوں کے خاتمے پر فوکس کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ایم او یو پر اس وقت تک اتفاق نہیں کیا جب تک اپنے مطالبات کو متن میں شامل نہ کرا لیا۔ واضح رہے کہ امریکا ایران معاہدے کا مکمل متن ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے، سوئٹزر لینڈ میں ڈیل پر جمعہ کو دستخط ہوں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع