ماسکو(10 جولائی 2026): روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصنوعی ذہانت کی دنیا کا ایک انتہائی انوکھا اور حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار دو ہیومنائیڈ (انسان نما) اے آئی روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ ماسکو کی پشکن لائبریری میں منعقدہ اس منفرد تقریب کے دوران ‘رابرٹ’ اور ‘ماٹلڈا’ نامی دو اے آئی روبوٹس کو باقاعدہ طور پر "روبوٹ شریکِ حیات قرار دیا گیا۔ تقریب کی میزبان ماریا پینٹیوخینا کی موجودگی میں دونوں روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کے علامتی عہد و پیمان کیے اور ایک دوسرے کو علامتی شادی کے بریسلیٹس بھی پہنائے۔ ان دونوں روبوٹس کو منفرد انسانی کرداروں کے روپ میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دولہا بننے والے روبوٹ ‘رابرٹ’ کو ایک دفتری ملازم اور بلاگر جبکہ دلہن بننے والی روبوٹ ‘ماٹلڈا’ کو ایک بیلرینا (رقاصہ) کے روپ میں تیار کیا گیا ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ریا نووستی’ کے مطابق، یہ روس کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ رابرٹ اور ماٹلڈا کو اس سے قبل سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بھی متعارف کروایا جا چکا ہے، جہاں انہوں نے خوب داد سمیٹی تھی، اور اب اس انوکھی شادی نے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع