تامل اداکار اجیت کمار کے اداکاری کے علاوہ اور بھی کئی شوق ہیں جنہیں وہ پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ان کا ایسا ہی ایک شوق اسپورٹس کار چلانا ہے۔ اپنے اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے اجیت کمار ایک مرتبہ پھر ریسنگ ٹریک پر واپس آگئے ہیں جو اب بارسیلونا-کاتالونیا سرکٹ میں اپنی آئندہ مہم کیلئے نظر آئیں گے۔ اداکار کے ایک فین کلب کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انکی تصاویر شیئر کی گئیں اور تحریر کیا گیا کہ ’’اسپین کے بارسیلونا ایف ون سرکٹ سے اجیت۔ وہ ایک منصوبے پر ہیں۔‘‘ بتایا جارہا ہے کہ وہ 15 برس بعد ریسنگ ٹریک پر دوبارہ نظر آرہے ہیں، وہ آئندہ برس 24 ایچ دبئی 2025 اور یورپی 24 ایچ سیریز چیمپئن شپ میں گاڑی دوڑاتے نظر آئیں گے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
راکھی ساونت دلہن بن گئیں