International

طالبان نے امریکی شہری کو رہا کر دیا

طالبان نے امریکی شہری کو رہا کر دیا

افغان طالبان نے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور طالبان میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کر دیا گیا جو کابل ایئرپورٹ سےخصوصی طیارے کے ذریعے قطر پہنچ گئے۔ 65سالہ امریکی شہری جارج گلیزمین کو دسمبر 2022 میں طالبان نےحراست میں لیا تھا۔ امریکی شہری کی رہائی کیلئے قطر نے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ صدرٹرمپ کےخصوصی مشیر ایڈم بوہلر نے امریکی شہری کی رہائی کیلئے طالبان سےمذاکرات کئے تھے۔ جو بائیڈن کے بطور صدر سبکدوش ہونے کے آخری گھنٹوں میں طویل مذاکرات کے بعد طالبان اور امریکی حکام میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments