International

صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید

صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید

بیروت(19 جون 2026): اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، جنوبی لبنان پر بمباری سے 16 افراد شہید ہوگئے۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق، نبطیہ شہر میں ہونے والے حملوں میں 8 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی علاقے الشرقیہ میں ایک رہائشی مکان پر کیے گئے حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments