International

سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سنیچر کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے: وائٹ ہاؤس

سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سنیچر کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے پاکستان کے شہر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ انھوں نے یہ بات فاکس نیوز سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔ لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں شامل دونوں شخصیات مذاکرات کے لیے سنیچر کی صبح روانہ ہوں گی۔ اس سے قبل امریکی چینل سی این این، ایگزیوس اور خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وٹکوف اور کشنر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دو امریکی اہلکاروں نے سی این این کو مزید بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس فی الوقت ان مذاکرات میں شرکت کا منصوبہ نہیں رکھتے کیونکہ ایرانی کے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف ان مذاکرات میں شامل نہیں ہو رہے۔ تاہم عہدیداروں نے بتایا کہ ’اگر بات چیت میں پیش رفت ہوتی ہے تو نائب صدر اسلام آباد کا سفر کرنے کے لیے تیار رہیں گے اور ان کے عملے کے ارکان پاکستان میں موجود ہوں گے اور مذاکرات میں شرکت کریں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments