جنوبی ڈکوٹا (04 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’سیو امریکا ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، امریکا آج دنیا کا سب سے طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک ہے، ہم کبھی اور کسی صورت ناکام نہیں ہوں گے، تاریخ میں کسی قوم نے اتنی عظیم کامیابی کا جشن نہیں منایا جتنا امریکا منا رہا ہے۔ امریکی ریپبلکن صدر نے کہا کہ سیو امریکا ایکٹ اگر پاس ہو گیا تو اگلے سو سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے، انھوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن بھی ہم جیتیں گے اگر خود ہارنا نہ چاہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا 250 سال مکمل ہونے پر امریکا دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ آزاد جمہوریہ ہے، ہمارے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ، پائیدار آئین اور مضبوط ترین ملک موجود ہے، خدا کے فضل سے امریکا انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب اور غیر معمولی قوم ہے۔ ٹرمپ نے کہا امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، اور ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ہمسایوں کی مدد کی ہے، امریکا امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا، ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو طاقت ور ترین حملے سے مکمل ناکامی سے دوچار کیا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع