برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے وہ زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں جو فضائی حملے دوران ان کے چہرے اور پاؤں پر لگے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے قریبی حلقے کے تین سورسز نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای کا چہرہ اور ایک یا دونوں ٹانگیں متاثر ہوئیں، جس میں ان کے والد آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہوئے تھے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بات کرنے والوں کے مطابق 56 سالہ رہنما صحت یاب ہو رہے ہیں اور ذہنی طور پر بہت تیز ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سینیئر حکام سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ اور مذاکرات سمیت اہم مسائل پر فیصلہ سازی میں مصروف ہیں۔ اس سوال کہ آیا ان کی صحت ملک کی اس نازک صورت حال کے وقت میں ریاستی امور چلانے کی اجازت دیتی ہے، کے حوالے سے ان کے قریبی لوگوں کے اکاؤنٹس ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے رہے ہیں تاہم روئٹرز آزادانہ ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں کرا سکا۔ مجبتیٰ خامنہ ای کے ٹھکانے، حالت اور حکمرانی کی صلاحیت کے حوالے سے معلومات اب بھی بڑی حد تک عوام کے لیے معمہ بنی ہوئی ہیں۔ فضائی حملے اور آٹھ مارچ کو انہیں والد کی جگہ سپریم لیڈر بنائے جانے کے بعد ان کی کوئی تصویر، ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ سامنے نہیں آئی ہے۔ خبر رساں ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایران مشن نے ان کی صحت اور ان کے منظرعام پر نہ آنے کی وجہ سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی