Kolkata

ریاستی حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کو لے کر اٹھایا بڑا قدم

ریاستی حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کو لے کر اٹھایا بڑا قدم

کولکاتا11مارچ :ریاستی حکومت پرائیویٹ اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک بل پیش کررہی ہے۔ وزیر تعلیم برتیا باسو نے اسمبلی کو یہ اطلاع دی۔ پرائیویٹ سکولوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا کمیشن بھی بنایا جائے گا۔منگل کو اسمبلی میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے پرائیویٹ اسکولوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر تعلیم برتیا باسو نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کو لے کر والدین سے مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ طلباءپر بہت زیادہ دباو¿ اور اسکول کی عمارتوں کی خستہ حالی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ریاستی حکومت ان تمام معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے رہی ہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت ان مبینہ بے قاعدگیوں کو روکنے کے لیے ایک بل بھی پیش کرے گی۔ وزیر تعلیم برتیا باسو نے بھی یہ واضح کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ انہیں متعدد شکایات پیش کی گئی ہیں، اور انہوں نے ان کی تحقیقات کی ہیں۔ لیکن تمام مسائل فوری طور پر حل نہیں ہو سکتے۔ اسی جگہ سے یہ بل لانے کی ضرورت ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments